حیدرآباد۔5۔فروری (اعتماد نیوز)آج گروپ آف منسٹرس کے اجلاس سے قبل سیما آندھرا کے قائدین نے تلنگانہ کی تشکیل پر قائم شدہ وزارتی گروپ کو اپنے مطالبات پر مشتمل نوٹس کو حوالہ کیا۔ جس میں انہوں نے نئے دار الحکومت کی
تشکیل کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے ہی فنڈس کی فراہمی‘حیدرآباد میں موجود تعلیمی اور روزگار کے ذرائع کے عین مطابق سیما آندھرا کے نئے دار الحکومت میں بھی قائم کرنے ‘صنعتوں کو ٹیکس سے مستثنی کرنے اور ترقی سے دور پسماندہ علاقوں کے لئے خصوصی پیکیج جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔